لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پو ائنٹ آف سیلز سسٹم پر عملدرآمد کے حوالے سے تاجروں کو اعتماد میں لے اور اس کے لئے سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے تاکہ رجسٹر یشن میںآسانی ہو،15دسمبر سے تاجروں کی خرید و فروخت کو ایف بی آر کے ساتھ منسلک کر نے میںبہت سی مشکلات نظر آرہی ہیں،حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تا جر برادری حکومت اور سسٹم سے متنفر ہی نہ ہو جا ئے۔ان خیالات کا اظہار لاہور ٹیکس با ر کے چیئر مین کوارڈی نیشن کمیٹی آئی کیپ حسن علی قادری نے ٹیئر ون کے تا جروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیئرون کے تا جروں کی خرید و فروخت کو پو ائنٹ آف سیلز سسٹم میں لا نے کیلئے ابھی وقت درکار ہے کیو نکہ جب بڑ ے بڑے تا جروں کے سسٹم کو ایف بی آر کے ساتھ منسلک کیا جا ئے گا ۔