ٹویوٹا انڈس موٹرز کیلئے موسٹ آئوٹ اسٹینڈنگ کمپنی کا اعزاز

کراچی (کامرس رپورٹر) ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی کو پاکستان میں گاڑیوں اور ان کے پارٹس کے حوالے سے 2019ء کی موسٹ آئوٹسٹینڈنگ کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو اسے بااثر تجارتی پبلیکشن ’’ایشیا منی‘‘ نے دیا ہے۔ ’’ایشیا منی‘‘ یورو منی گروپ سے منسلک سپیشلائزڈ بزنس پبلیکشن ہے جو روایتی طور پر ایشیائی اداروں میں مسابقت کا اہتمام کرتی ہے۔ اس بزنس پبلیکشن کا ایوارڈ خطے کے با وقار ترین ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ ’’ ایشیا منی‘‘ نے ایشیا کی آئوٹ سٹینڈنگ کمپنیوں بارے رائے شماری کا اہتمام ان کمپنیوں کی مالیاتی کارکردگی، مینجمنٹ ٹیم ایکسیلینس، انویسٹر، ریلیشنز، سرگرمیوں اور سی ایس آر سرگرمیوں جیسے میدانوں میں سبقت کے تعین کی غرض سے کیا ہے۔ ایوارڈ کا فیصلہ فنڈ منیجرز، بائی سائیڈ، اینالسٹس، ریٹنگ ایجنسیز اور بینکرز کی طرف سے ہر کپنیی کو ملنے والے ووٹوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا بھر کی ممتاز ترین پبلیکیشن میں شامل ادارے کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر فخر ہے۔ یہ ایوارڈ کمپنی کی طرف سے سخت محنت اور اس معیار کا اعتراف ہے جو ہم اپنے فلسفے کے مطابق قائم رکھنے کی جستجو میں رہتے ہیں۔ یہ سنگ میل عبور کرنے سے ہمارے جذبوں کو ایک نئی توانائی ملے گی جس سے ہم اپنے معیار میں مزید بہتری لا سکیں گے اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ یہ ایوارڈ اس معیار کا بھی تعین کرتا ہے جس کو پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی سرکردہ کمپنی کی حیثیت سے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جو اسے ووٹ دینے والوں کی کمپنی کے بزنس، ماڈل، تخلیقی سوچ، معیار پر زور، بہترین کسمر سروس اور سب سے بڑھ کر ہماری کارکردگی کا اعتراف ہے۔

ای پیپر دی نیشن