آرمی چیف5 مدت ملازمت کا معاملہفروغ نسیم کی سربراہی میں 8رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم ، نئی قانون سازی کے لیے وزیرقانون فروغ نسیم کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے قانون سازی کے معاملات نمٹانے سے متعلق کمیٹی (سی سی ایل سی)، 1973 کے رولز آف بزنس کے ضابطہ 17 (2) کے تحت قائم کی گئی وزیرقانون فروغ نسیم کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری قانون اور وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکرٹری بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی نئی قانون سازی کے ساتھ ساتھ موجودہ قوانین ترمیم کے معاملات کو دیکھے گی اور اپنی سفارشات پیش کرے گی کہ آیا انہیں پارلیمان میں پیش کیا جائے یا نئی قانون سازی کی منظوری کو کابینہ کی توثیق سے مشروط کیا جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے میں آئندہ 6 ماہ کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف دوبارہ تعیناتی/ توسیع کی اجازت دی تھی۔سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ اسی مدت کے دوران قانون سازی کے ذریعے آرمی چیف کی مدت ملازمت، سروسز کی شرائط و ضوابط کو طے کرے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...