ٹیکسلابارایسوسی ایشن کی ’’کورکمیٹی‘‘کا اجلاس، صدارتی امیدوارکیلئے ملک سجاد نامزد

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلابارایسوسی ایشن کی ’’کورکمیٹی‘‘کاخصوصی اجلاس،سینئرایڈوکیٹ،ایس عرفا ن ملک کی زیرصدارت منعقدہوا،جس میںبارکے سابق صدورشیخ محمدیعقوب ایڈوکیٹ،میرناصربلال ایڈوکیٹ سمیت درجنوںسے زائدسابقہ صدوراورجنرل سیکرٹر یز نے بھرپورشرکت کی،متذکرہ اجلاس میں2020کے انتخا بات کیلئے متفقہ طورپرایس عرفان ملک نے صدارتی امید وارکیلئے ملک سجادحسین ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری کیلئے ابراراحمدمجھوکہ ایڈوکیٹ کونا مزدکرنے کااعلان کیا گیا، جس کی اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طورپرمنظوری دی ،وا ضح رہے کہ 2020کے انتخا با ت ماہ جنوری کی چودہ تا ریخ سے قبل منعقدکرائے جائینگے،جس کیلئے موجودہ صدر بارجمیل اصغربٹ،اورجنرل سیکرٹری اجمل شہزادملک ایڈ وکیٹ پندرہ دسمبرکوخصوصی اجلاس کے دوران باہمی مشا ورت سے چیف الیکشن کمشنراوردوممبران الیکشن کمیٹی کااعلا ن کرینگے،اوراس کے بعدچیف الیکشن کمشنرماہ جنوری 2020کیلئے ٹیکسلابارکے سالانہ انتخابات کے انعقادکی خاطرباضابطہ اورتفصیلی شیڈول کااعلان کرینگے،یہاںیہ امرقابل ذکرہے کہ ٹیکسلابارکے رجسٹرڈارکان کی تعداد 270ہوچکی ہے،اورسینئروکلاء سمیت نئے آنے والے نو جوا ن اورجونیئروکلاء کی اکثریت صدارتی امیدوارملک سجا د حسین اورجنرل سیکرٹری کے امیدوارابراراحمدمجھوکہ ایڈ و کیٹ کی حمایت میںالیکشن شیڈول کے انعقادسے قبل ہی بھرپوراندازمیںسرگرم کرداراداکرتی دکھائی دے رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن