طاہر صادق،سیمی گیلانی، نسرین طارق کا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

Dec 06, 2019

باہتر(نامہ نگار) ایم این ایز میجر طاہر صادق خان ،سیمی گیلانی اور ایم پی اے نسرین طارق کا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ، سردار اظہر طارق خان سے خصوصی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دو طرفہ معاملات پر تفصیلی بات چیت ،پارٹی کے مالی اُمور کی زمہ داری کو بطریق احسن سرانجام دینے پر میجر طاہر صادق خان اور دیگر رہنمائوں نے سردار اظہر طارق خان کی کارکردگی کو سراہا ۔ دوران گفتگو تمام رہنمائوں نے پی ٹی آئی حکومت کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی موجودہ اسمبلی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانونی تقاضوں کو خوش اسلوبی سے حل کر لے گی پارلیمنٹ کی خود مختیاری اور بالادستی ہمیشہ مقدم رکھی جائے معیشت کی بحالی اور کرپشن کے پیسے کی قومی خزانے میں واپسی پی ٹی آئی حکومت کے لیے بڑے چیلنج تھے اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں اور کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت الحمد اللہ آج صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اپوزیشن سمیت پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین اپنے مضموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کی طرف سے ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا رحجان بڑھ رہا ہے ۔

مزیدخبریں