روہتاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، حادثات روز کا معمول بن گئے

جہلم (نامہ نگار ) جہلم کو دو تحصیلوں سے ملانے والی سب سے بڑی سڑک روہتاس روڈ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بار بار اعلیٰ حکام کو نوٹس دلانے کے باوجود بھی عوامی مسئلہ حل نہ ہو سکا اور حادثات روز کا معمول بن گئے ان حادثات میں اب تک درجنوںافراد وفات پا چکے ہیں حالانکہ اسی علاقے سے ایم پی اے ، ایم این اے بھی منتخب ہوتے رہے ہیں مگر اس کے باوجود منتخب نمائندوں کی بے حسی کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے جہلم کے عوامی سماجی کاروباری ، مذہبی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ سے اپیل کی ہے کہ خدارا عوام کو اس اہم مشکل سے نجات دلائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...