کلرسیداں(نامہ نگار)تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنے والی جماعت نے غریب کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے موجودہ حکومت کے پاس ترقی کا کو ئی بھی روڈمیپ نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر جاسم کنول راہی نے اپنے ایک بیان میںکیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انتقامی کاروائیاں کر کے میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے مٹانے کے در پے ھے مگر وہ جان لیں کہ میاں نواز شریف مقبول عوامی لیڈر ہیں.حکمران جماعت سابقہ دور کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کے بجائے اپنی کاکردگی دکھائے۔