آئرش وزیرخارجہ کا دورہ غزہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

Dec 06, 2019

غزہ+مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز+اے پی پی )یورپی ملک آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سیمن کووینی نے گذشتہ روز فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے آئرلینڈ کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔ادھراقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینی علاقوں پرقائم غاصبانہ تسلط کے نتیجے میں 2000ء سے 2017ء تک فلسطینی معیشت کو 50 ارب ڈالر کے قریب نقصان پہنچ چکا ہے۔علاوہ ازیںاسرائیلی بلڈوزروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں وادی الہندی اور ابو نوار کے دیہاتوں میں فلسطینیوں کے چار مکان اور زرعی رقبے کو مسمار کر دیا۔ مسماری سے وہاں کے خاندان بچوں سمیت بے گھر ہوگئے۔

مزیدخبریں