زمبابوے میں غذائی امداد دوگنا ،4.1 ملین افراد کو خوارک فراہم کی جائیگی، عالمی ادارہ

Dec 06, 2019

ہرارے (اے پی پی)عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہاکہ وہ اگلے سال جنوری سے زمبابوے میں غذائی امداد دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت وہاں 4.1 ملین افراد تک فوڈ ایڈ پہنچائی جائیگی۔اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر انہیں 293 ملین امریکی ڈالر کی ضرورت ہے،زمبابوے خشک سالی ، سیلاب اور معاشی بدحالی کے اثرات سے دوچار ہے، ملک کی نصف آبادی 7.7 ملین افراد کو غذائی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ڈبلیو ایف پی کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر ڈیوڈ بیسلی نے کہاکہ ہم اسوقت وہاں ایسی غذائی قلت کے شیطانی چکر میں گھرے ہوئے ہیں جس سے خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

مزیدخبریں