پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس بھر میں ٹرانسپورٹ ورکرز، اساتذہ اور دیگر ملازمت پیشہ افراد ہڑتال کر رہے ہیں۔ اس ہڑتال کے باعث فرانس میں قریب 90 فیصد تیز رفتار ٹرینیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ پیرس میٹرو کا زیادہ تر حصہ بند رہے گا۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ اسکول بھی بند رہیں گے۔ ایئر فرانس کی 30 فیصد ملکی اور 15 فیصد بین الاقوامی پروازیں بھی اس ہڑتال سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ ملک گیر ہڑتال صدر ایمانویل ماکروں کی جانب سے پینشن اصلاحات کے خلاف کی جا رہی ہے۔