اسلام آباد (اے پی پی) ملک کے بڑے ریئل اسٹیٹ پورٹل ’’زمین ڈاٹ کام‘‘ کے زیر انتظام دبئی میں ’’پاکستان پراپرٹی شو‘‘ کا آغاز (آج) جمعہ کو ہوگا۔ دو روزہ پراپرٹی شو کااختتام (کل) ہفتہ کو ہوگا۔ زمین ڈاٹ کام کے حکام نے کہا کہ رواں سال منعقد کیاجانے والا پراپرٹی شو مسلسل تیسرا سالانہ ایونٹ ہے جو دبئی میں منعقد کیا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو ایونٹس میں 31 ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی تھی جبکہ رواں سال بھی پراپرٹی شو میں مندوبین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے زیر انتظام اب تک 17 بڑی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں منعقد ہونے والا پاکستان پراپرٹی شو پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
دبئی میں ’’پاکستان پراپرٹی شو‘‘ کا آغازآج ہوگا
Dec 06, 2019