قومی اسمبلی اجلاس میں پھر چوہوں کی بازگشت، لائبریری میں پانی ٹپکنے لگا

اسلام آباد (قاضی بلال) قومی اسمبلی اجلاس میں چوہوں کی ایک پھر باز گشت سنی گئی۔ شاہدہ رحمانی نے کہا پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں چوہوں نے ارکان کا سکون حرام کر رکھا ہے۔ ہارلیمنٹ ہائوس اور لاجز کے ہزاروں ملازم، سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پارلیمنٹ میں روشنی اور ہوا کا کوئی انتظام نہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کی لائبریری میں پانی ٹپکتا ہے، گھٹن کا ماحول ہے۔ سی ڈی اے ملازمین کس بات کی تنخواہیں لے رہے ہیں۔ عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں تو رہنا ہی محال ہو گیا ہے، ہمیں زیادہ پیسوں میں غیر معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن