فاسٹ بائولر حسن علی اور سامعہ آرزو پھر دولہا دلہن بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی اور اْن کی اہلیہ سامعہ آرزو ایک بار پھر دلہن دولہا بن گئے۔حال ہی میں شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آنے والی سامعہ نے حسن علی کے آبائی شہر گوجرانوالہ میں عروسی جوڑا زیب تن کیا اور دلہن کے روپ میں تصویریں اپ لوڈ کیں۔ سسرالیوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے اعزاز میں منعقد کی گئی فیملی تقریب میں حسن علی اور ان کی اہلیہ نے دوبارہ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔ بھارت کے شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو پاکستان آنے پر بہت خوش ہیں جس کا اظہار وہ اپنے سوشل میڈیا پر تصویریں اور پیغامات شیئر کر کے کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن