ایوان زیریں صدرڈونلڈٹرمپ کیخلاف مواخذے کامسودہ تیارکررہاہے:نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے اعلان کیاہے کہ ایوان زیریں صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کامسودہ تیارکررہاہے۔

انہوں نے اپنے تاریخی اعلان میں کہاکہ صدر نے اختیارات کاغلط استعمال کیا اور قومی سلامتی اور شفاف انتخابات کے انعقاد کونقصان پہنچایا۔

نینسی پلوسی نے کہاکہ صدر کے ان اقدامات کے باعث جمہوری نظام متاثر ہوا اور ہمارے پاس صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔صدرٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال اورذاتی سیاسی مفاد کوقومی سلامتی کے مفادات پرترجیح دینے کاالزام ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن