اقوام متحدہ نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کوسراہا

اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کی کانفرنس کی ایگزیکٹو سیکرٹری Patrica Espinosa نے کہاہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جرات مندانہ اقدامات کررہاہے۔انہوں نے  ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم سے ملاقات میں کہاکہ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کئے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کی ایگزیکٹوسیکرٹری نے کہاکہ پاکستان کا بلین ٹری پروگرام ملک میں موسمیاتی تغیرکے اثرات پرقابوپانے میں معاون ثابت ہوگا اور پاکستان مستقبل میں اس حوالے سے قائد انہ کرداراداکرے گا۔
 

ای پیپر دی نیشن