محب آئندہ آنیوالی نسلوں کی بقا کا ضامن ہے،اسلم فاروقی

Dec 06, 2019

کراچی(نیوزرپورٹر) بانیان پاکستان کی نمائندہ تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی وچیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی محبت میں ہندوستان سے ہجرت کرکے اور اپنا گھر بار وعزت و آبرو لوٹا کرآنے والے مہاجر عظیم محبت وطن اور بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ان کا ملک میں بسنے والی دوسری قوموں کی طرح سے بطور محب قوم یعنی محب وطن قوم بہترین تعارف ہے اور یہ تعارف ان کی آئندہ آنے والی نسلوں کی بقا کی بھی ٹھوس ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محب قوم کے تعارف کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے ایک سوال پر کہا کہ مہاجر کوئی قوم نہیں صرف ایک شناخت ہے اور بانیان پاکستان کی اولادوں کی مہاجر شناخت پر گزشتہ 30سال سے سیاست کرنے والے درحقیقت ا بھی بھی سیاسی نابالغ ہی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ بانیان پاکستان کی اولاد محب (مہاجر) کو اب تک کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچاسکے ۔

مزیدخبریں