لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے،شیخوپورہ اور پنڈی بھٹیاں تک موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں،ائیرپورٹ ،ہربنس پورہ ، مناواں ، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت متعدد علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ میں واضح کمی واقع ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ قومی شاہراہ پر لاہور ، چوہنگ موہلنوال ، پتوکی ، رینالہ ، مانگا منڈی ، پھولنگر سمیت متعدد علاقوںمیں دھند کے باعث حد نگاہ پچاس میٹر تک رہ گئی ہے