اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانہ نے انسانی حقوق کے بارے میں پانچویں فلم فیسٹیول کے سلسلے میں بچوں کے حقوق سے متعلق ایک فیچر فلم "REEL" کے نام سے دکھائی۔ یہ فلم بچوں کے حقوق کے کنونشن کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر دکھائی گئی۔ یہ فلم فرانس اور اٹلی کی مشترکہ فلم تھی جسے فرانسیسی ڈائریکٹر مائیکل نوزیلر نے ڈائریکٹ کیا۔ فلم ایک نوجوان پاکستانی اقبال مسیح کی زندگی کے حالات پر مبنی ہے۔ اقبال مسیح کو چار سال کی عمر میں پاکستان کی قالین سازی کی صنعت کو فروخت کر دیا گیا تھا۔ دس برس کی عمر میں اقبال مسیح کو جبرومشقت سے آزادی کے قانون کا علم ہوا۔ جس کے بعد اقبال پاکستان جبری مشقت سے بچوں کو آزاد کرانے کی تحریک کا حصہ بن گیا۔ جس نے ہزاروں بچوں کو جبری مشقت سے نجات دلائی فلم جبری مشقت کے بارے میں ایک بہترین فلم ہے۔