صدر،وزیر اعظم پاکستان،غیرملکی سفرا راولپنڈی ٹیسٹ دیکھنے کیلئے مدعو

Dec 06, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے اور توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سری لنکا کیخلاف پنڈی ٹیسٹ میچ دیکھیں گے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ تاریخی موقع پر ملک کی دونوں اہم شخصیات کو میچ دیکھنے کے لئے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں لیکن سکیورٹی وجوہات کی بناء پرملک کی دونوں اعلی شخصیات آخری لمحات پر اس بارے میں تصدیق کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلاڈائز پی سی بی کے مہمان کی حیثیت سے دو دن پنڈی ٹیسٹ دیکھیں گے۔ کرکٹ سری لنکا کے صدر، سیکرٹری ،سی ای او اور وزیر کھیل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان مارچ2009 ء کے بعد کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ ملک کی کئی اور اہم شخصیات کومیچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں