پاکستان سیاحت کی متنوع اقسام سے مالامال ملک ہے:وزیراعظم

Dec 06, 2019 | 11:36

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اورصوبائی سطح پر تمام محکموں کے درمیان موثررابطے کی ضرورت پر زوردیاہے تاکہ ملک میں سیاحت کے امکانات مکمل طورپربروئے کارلائے جاسکیں۔

انہوں نے سیاحت کے فروغ سے متعلق اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان سیاحت کی متنوع اقسام سے مالامال ملک ہے اوریہاں پہاڑی اور صحرائی علاقوں اورمذہبی سیاحت سمیت اس شعبے میں وسیع مواقع ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ ان مواقع کوریونیوکے حصول، روزگار اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بروئے کارلایاجاسکتاہے اوریہ ملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ خیبرپختونخوا میں نئے سیاحتی مقامات تیار کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں.

مزیدخبریں