شام میں انسانی حقوق کے گروپ المرصد نے روس اور ترکی کے درمیان ایک نئے سمجھوتے کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ترکی کے حمایت یافتہ شامی مسلح جنگجو الحسکہ صوبے کے قصبے مبروکہ کے نواح میں واقع بجلی گھر سے نکل جائیں گے۔المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے العربیہ ٹی وی کو بتایا کہ اس سمجھوتے پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اور ترکی کے درمیان اس معاہدے کے تحت راس العین شہر کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ رامیعبدالرحمن کے مطابق شامی ہلال احمر تنظیم بجلی گھر کے کام کی نگرانی کرے گی۔ ترکی کے حمایت یافتہ جنگجووں کے انخلا کے بعد بجلی گھر پر روس اور بشار الاسد کی فورسز موجود ہوں گی۔