ایرانی فورسز نے 1000سے زیادہ مظاہرین کو ہلاک کردیا،امریکاکادعویٰ

Dec 06, 2019 | 12:59

ویب ڈیسک

امریکا کے خصوصی نمایندہ برائے ایران برائن ہک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے ملک میں وسط نومبر کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک خصوصی گفتگومیں بتایاکہ اب کہ ایران سے سچائی باہرآرہی ہے تو یہ لگ رہا ہے کہ نظام نے مظاہروں کےا آغاز کے بعد سے ایک ہزار سے زیادہ شہریوں کو ماردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا نے ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات میں سے ایک کی ویڈیو دیکھی ہے۔اس میں ایک سو سے زیادہ افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔برائن ہک کا کہناتھا کہ ہزاروں ایرانی زخمی ہوگئے ہیں اور کم سے کم سات ہزار پکڑ کرایرانی جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں