لاہور اور واہگہ اسٹیشن کے درمیان شٹل ٹرین 33 سال بعد 14 دسمبر سے بحال کی جا رہی ہے ۔ترجمان ریلوے کے اعلان کے مطابق لاہور اور واہگہ اسٹیشن کے درمیان شٹل ٹرین 33 سال بعد 14 دسمبر سے بحال ہوجائے گی جس کا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد لاہور اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین اکانومی کلاس کی 2 کوچز پر مشتمل ہوگی جبکہ شٹل ٹرین میں 176 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔پہلی شٹل ٹرین لاہور سے صبح سوا چھ بجے چلے گی اور دوسری شٹل ٹرین سہ پہر سوا چار بجے واہگہ اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگی۔واضح رہے کہ لاہور اور واہگہ اسٹیشن کے درمیان چلنے والی شٹل ٹرین مسافروں کی کمی کے باعث 1986 میں بند کر دی گئی تھی ۔
لاہورواہگہ کےدرمیان 33سال بعد 14 دسمبر سے شٹل ٹرین کی بحالی کا اعلان
Dec 06, 2019 | 13:52