امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کو امیگریشن پروگرام‘ ڈریم کی مکمل بحالی کا حکم 

Dec 06, 2020

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا میں بروکلین کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نکولس گاراؤفس نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا کہ ڈریمر کے نام سے جانے جانے والے امیگریشن پروگرام کو فوری طور پر مکمل بحال کیا جائے یہ پروگرام  کم عمری میں غیر قانونی طریقے سے امریکا پہنچنے والے مہاجرین اور تاریکن وطن کو ملک بدری کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے ٹرمپ انتظامیہ نے اس سال موسم گرما میں اس پروگرام کو محدود کر دیا تھا۔ اور صرف ان افراد کو اس سے مستفید ہونے کی اجازت تھی جن کی درخواستیں پہلے سے جمع تھیں۔بچپن میں امریکہ آنے والوں کیلئے ورک پرمٹ کی سہولت بحال کر دی گئی۔ ہوم لینڈ محکمہ کوڈاکا امیگریشن سے درخواستیں لینے کا حکم دے دیا گیا۔ بچپن میں امریکہ آئے ہزاروں افراد پر سے صدر ٹرمپ کی تلوار ہٹ گئی۔

مزیدخبریں