پاکستانی روپوں میں پٹرول دہلی 180، ممبئی میں 194روپے سے بھی بڑھ گیا 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ روزانہ صبح 6 بجے قیمتوں میں کمی یا اضافے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارلحکومت نئی دہلی میں گزشتہ روز ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے اضافہ ہوا  اور ڈیزل کی قیمت 73 روپے فی لیٹر سے اوپر چلی گئی۔ نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں بھی 27 پیسے فی لیٹر  اضافے سے  قیمت 83.13 روپے ( 180.29پاکستانی روپے) ہوگئی جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 73.32 روپے (159.01 پاکستانی روپے) پر پہنچ گئی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 15روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں 13مرتبہ 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاó ڈیزل بھی تقریباً 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 26 پیسے اضافے سے 89.78 روپے فی لیٹر(194.71پاکستانی روپے) اور ڈیزل 27 پیسے اضافے کے ساتھ 79.93 روپے فی لیٹر (173.35 پاکستانی روپے) ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...