جماعتہ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو مزید 2  مقدمات  میں قید،جرمانے کی سزا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعتہ الدعوۃ سے تعلق رکھنے والے تین ملزموں کو مزید دو مقدمات میں سزائیں سنادیں۔ عدالت نے مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ یحییٰ مجاہد اور ملک ظفر اقبال کو دو مقدمات میں  ساڑھے پندرہ پندرہ سال قید کی سزائیں سنائیں۔دونوں پر ایک ایک لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔حافظ عبد الرحمن کو دو مقدمات میں چھ چھ ماہ قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔جماعتہ الدعوۃ کے رہنمائوں کے خلاف مختلف تھانوں میں41سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن