کوٹ رادھاکشن/ بھوئے آصل (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) تحصیل کورٹ میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ سابقہ امیدوار PP-182 چوہدری محمد علی مقدمہ کی پیروی کے لیے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے آئے تو بار میں پہلے سے موجود مخالف فریق اور ان کے حامی وکلاء کے ساتھ جھگڑا ہوگیا،جس پر فریقین نے ایک دوسرے کو شدید زدو کوب کیا اور فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ چوہدری محمد علی کے مطابق مخالف فریق نے اپنے حامی وکلاء کے ساتھ زدوکوب کیااور احاطہ عدالت میں فائرنگ کی جبکہ دوسری جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ چوہدری محمد علی اوراس کے ساتھیوں نے فائرنگ کی اطلاع پر ڈی پی او عمران کشور، ایڈیشنل ایس پی ملک اویس، ڈی ایس پی اشفاق کاظمی اور مقامی ایس ایش او موقع پر پہنچ گئے۔ علاوہ ازیں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ جبکہ وکلاء نے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔