اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ ) اسرائیل نے اپنے ایٹمی سائنسدانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی کے بارے میں احتیاط برتیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخر زادے کے قتل کے بعد ایران اسرائیل کے ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس نے شمعون پیئرز نیگیو کے ایٹمی ریسرچ سنٹر سے وابستہ اسرائیلی سائنسدانوں کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔
ایٹمی سائنسدان اپنی سیکورٹی کے بارے میں احتیاط برتیں:اسرائیل
Dec 06, 2020