سکردو (نوائے وقت رپورٹ) موسم سرما میں کے ٹو کی مہم جوئی کرنے والی ٹیم بیس کیمپ پہنچ گئی۔ مہم جو ٹیم میں ایک آئس لینڈ اور دو پاکستانی کوہ پیما شامل ہیں۔ پاکستانی کوہ پیماؤں میں محمد علی سہ پارہ اور ان کا بیٹا ساجد علی ہے۔ غیر ملکی کوہ پیما جون بنوری نے کہا کہ مہم میں خود کو پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔ 8611 میٹر بلند کے ٹو کو اب تک موسم سرما کے دوران سر نہیں کیا جا سکا۔