اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائی کورٹ میںڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضی کی تعیناتی کو چیلنج کر دیا گیا۔ ایوی ایشن کمپنی کے سی ای اوعاصم نواز نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 28 نومبر کو تعینات کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست میں سیکرٹری ایوی ایشن اور سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاکہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی آسامی مشتہر کی گئی جس کے لیے 600 امیدواروں نے اپلائی کیا، 18 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر کے انٹرویوز کیے گئے مگر کسی اور کو تعینات کر دیا گیا، درخواست میں یہ بھی کہاگیاکہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان پر 188 ممالک کے لیے پابندیاں عائد کیں،اگر عالمی سٹینڈرڈز کو مدنظر رکھ کر عالمی تنظیم کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔