اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں سٹریچر اورویل چیئر پر بھی فیس ہے ، ویل چیئر اور سٹریچر فی گھنٹہ 20 روپیہ پر دیا جاتا ہے ، بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے غریب کا علاج بھی مشکل بنا دیا ، نام نہاد انصاف صحت کارڈ عوام کے ساتھ فراڈ ہے ، خیبر پختون خوا میں کرپش اور لوٹ مار کی سونامی ہے ۔
سرکاری ہسپتال میں سٹریچر اوروہیل چیئر پر بھی فیس ہے،روبینہ خالد
Dec 06, 2020