سندھ کے احساس کفالت پروگرام سینٹرز پر پرانتظامات مکمل نہیں،شہباز گل

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ کے احساس کفالت پروگرام سینٹرز پر پرانتظامات مکمل نہیں ہیں،مستحق خواتین کو لوٹا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون شہباز گِل نے سندھ کیاحساس کفالت پروگرام سینٹرز کی چند تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مستحق خواتین کوسندھ حکومت کینامکمل انتظامات کے باعث لوٹا جا رہا ہے۔شہبازگِل نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ غریب مستحقین کی مدد کے بجائے رشوت خوری پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت احساس سینٹرز پر انتظامات مکمل کرے اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرائے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے ہم نے عوامی خدمت کی وہ سیاست کی ہے جس پر وزیراعظم اور انکی ٹیم یقین رکھتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل ہوگئے، ایپلی کیشن پر اب تک 27 لاکھ شکایات موصول ہوئیں، پورٹل پر 94 فیصد شکایات اب تک حل کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان بنانے جبکہ متحدہ کرپٹ الائنس کمانے کی نیت سے آئے تھے، حکومتی اصلاحات کی بدولت کورونا وائرس کے باوجود معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔شہباز گل نے کہاکہ وزیراعظم کی کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی، ڈی آئی اٰر بی ایس سسٹم سے موبائل فون اسمگلنگ کا خاتمہ ہوگیا، سسٹم سے ملکی خزانے کو 32 ارب کا فائدہ ہوا۔معاون خصوصی نے کہا کہ موبائل فون اسمگلنگ کے خاتمے سے ریونیو22ارب سے بڑھ کر54ارب روپیتک پہنچ گیا ہے۔شہباز گِل نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دسمبر 2020 کے ابتدائی 4سیشنزمیں1213پوائنٹس بڑھے ہیںپی ایس ایکس اس اضافے سے 42281 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن