گوجرخان ، تین تھانوں ، چوکیوں پرحکم نامہ طلبی پر ای ٹیگزکا اجراء 

 جبر(نامہ نگار)سی پی او محمد احسن یونس کے حکم کے مطابق سرکل گوجرخان کے تین تھانوں اور پولیس چوکیوں پرحکم نامہ طلبی پر ای ۔ٹیگزکا اجراء کر دیاگیا ہے ای ۔ٹیگز کے اجراء کے مطابق پولیس افسران تھانے میں تفتیش یا دریافت کی غرض سے طلب کیے جانے والے افراد کی مارکیٹنگ کر سکیں گے اور ای ٹیگز کے بغیر تھانے میں تفتیش یا دریافت کی غرضسے شہریوں کو بلانے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوگی سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے سرکل گوجرخان کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ او اور پولیس چوکیوں کے انچارجوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا حکم نامہ طلبی اور ای ۔ٹیگز کے اجراء کے بغیر کسی بھی شہری کو تفتیش یا دریافت کے لیے تھانے میں نہ بلایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن