غیر قانونی کالونیاں بنا کر 7 ارب 71 کروڑ کے فراڈ کا الزام‘ شیخ شاہد جمال کیخلاف 7 مختلف ریفرنسز کی سماعت ملتوی کرنے کا حکم 

ملتان (سپیشل رپورٹر) احتساب عدالت ملتان کے جج راجہ صفدر اقبال نے غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے 7 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث نجی ہاؤسنگ سکیم کے ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف 7 مختلف ریفرنسز کی سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم کے خلاف 7 مختلف کیسز کی سماعت 9 ، 11، 17 اور 23 دسمبر مقرر ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب کے مطابق نجی ہاؤسنگ  سکیم کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے مختلف  کالونیاں بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے، غیر قانونی کالونیاں بنا کر عرصہ دراز سے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ ملزم کا تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی اور جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا تھا ملزم کو دیگر کیسز میں تفتیش کے لیے جیل سے تحویل میں بھی لیا جاچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن