فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ، بھارہ کہو پریس کلب کے زیر اہتمام مظاہرہ

Dec 06, 2020

 بھارہ کہو (نامہ نگار )فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف بھارہ کہو پریس کلب کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  مظاہرے میں پریس کلب کے ممبران اور شہریوں نے بھی شرکت کی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب بھارہ کہو کے صدر محمد نسیم نون نے کہا کہ فرانس حکومت نے خاکے شائع کرنے والوں کی سرکاری سطح پر سرپرستی کرکے مسلمانان عالم کے خلاف مہم شروع کی ہے جس پر تمام مسلمانوں کے دل دکھی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فرا نسں کے سفیر کو فورا ملک بدر کیا جائے اور فرانس سے تمام سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب پروفیسر وقار حسین عباسی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی حکومت کے اس گستاخانہ اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلمانوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے اور اس کی سرکاری سطح پر سرپرستی کی گئی ہے جس سے تمام مسلمانوں کے دلوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے اس لیے ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ سرکاری سطح پر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے اور فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے انہوں نے تاجر برادری سے بھی گزارش کی ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور ان کی خریدوفروخت  بند کی جائے شرکاء میں پریس کلب ممبران ملک شاکراعوان ،نوید عباسی، فاروق علی ،نادر عباسی ، شاہد محمود،امتیاز عباسی و دیگر بھی موجود تھے تمام شرکاء نے فرانس کے اس اقدام کی مخالفت کی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ۔ 

مزیدخبریں