چوک میتلا (نامہ نگار) حکومت کو ایسی فلاحی تنظیموں کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان نعیم نے چوک میتلا کی بستی سحر میں اے ایس بی ایف کے مرکزی آفس کا دورہ کرنے کے موقع پر چیئرمین حاجی فیاض حسین تھہیم کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان نعیم نے کہا کہ اے ایس بی ایف جیسی فلاحی تنظیمیں غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کر کے حکومت کے لئے مسائل اور وسائل پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ حاجی فیاض حسین تھہیم نے کہا کہ مجھے غریب عوام کی مدد کر کے دلی سکون ملتا ہے۔ جب تک میرے جسم میں آخری سانس ہے تب تک میں بے لوث عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ تقریب سے ڈاکٹر عبدالحمید بھٹی‘ بابا محمد صدیق اور عبدالرشید سندھڑ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر حاجی فیاض حسین تھہیم ڈاکٹر عبدالحمید بھٹی‘ شہباز نواب‘ بابا محمد صدیق‘ چودھری مظفر سلطان کمبوہ‘ حماد خان سندھڑ‘ چودھری مبشر حسن کمبوہ‘ ملک شاہ جہاں آہیر‘ شیخ ناصر اقبال‘ شعیب اشفاق سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
حکومت فلاحی تنظیموں کومضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کرے: سلمان نعیم
Dec 06, 2020