اے ای او نے بدتمیزی روزمرہ کامعمول بناہواہے،محمدفرمان

Dec 06, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب ٹیچریونین تحصیل ٹیکسلاضلع راولپنڈی کے سابق نائب صدرمحمدفرمان نے اے ای او کے نامناسب رویئے پرسخت ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ متذکرہ آفیسرکی جانب سے آئے روزٹیچروں کیساتھ زیادتی اوربدتمیزی روزمرہ کامعمول بناہواہے،جس کے باعث ٹیچروںمیںگہری تشویش پائی جاتی ہے،انہوںنے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اے ای او ،کے رویے کانوٹس لیاجائے،بصورت دیگراساتذہ کرام ہڑتال کرنے پرمجبو رہونگے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے متاثرہ ٹیچروںکے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔،جس نے دوران ملاقات اے ای او،کے رویے سے متعلق اپنے تحفظات کااظہارکیا۔ 

مزیدخبریں