منیر اکرم کی ملاقات: پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ انڈر سیکرٹری کو دیدیئے

 نیویارک (این این آئی/ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشتگردی کے ٹھوس ثبوت پیش کردیئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشتگردی ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں ڈوزیئر پیش کیا۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف نے وعدہ کیا کہ وہ ڈوزیئر کا مطالعہ کریں گے۔ ولادیمیر ورونکوف نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کشیدگی کم کر کے مذاکرات، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن