جلسوں، دیگر اجتماعات پر پابندی لگائی جائے: ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے کرونا سے بچائو کیلئے سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں میں تشویش ظاہر کی گئی کہ کرونا کے شدید پھیلائو کی وجہ سے ہسپتالوں میں بستر کم پڑنے لگے ہیں۔ عالمی وائرس سے بچائو کیلئے جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے۔ سینئر پروفیسر کی رات کے اوقات میں کرونا وارڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے اور لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو کالز کی سہولت بھی یقینی بنایا جائے۔ جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن