اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پی پی رہنما اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کی نیب کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔نیب نے آغاسراج درانی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جسے عدالت نے 10 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔نیب نے آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا، ان پر 1.6 ارب کے نامعلوم ذرائع آمدن کے اثاثے رکھنے کا ریفرنس بنایا گیا ہے جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے آغا سراج درانی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ دنوں آغا سراج کی گرفتاری کے ایک سال بعد ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔
سپریم کورٹ: آغا سراج کی ضمانت منسوخی نیب کی اپیل 10 دسمبر کوسماعت کیلئے مقرر
Dec 06, 2020