کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان مصالحتی کونسل کی لیڈر شپ کمیٹی کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کابل میں شروع ہو گیا ہے۔ کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے اجلاس کا افتتاح کیا۔ کابل حکومت کے نمائندگان کے اس اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات اور امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تمام فریقوں سے مشورے کے ساتھ ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔ اس کونسل کو طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے منتخب کردہ اکیس رکنی ٹیم کی قیادت بھی سونپی گئی ہے۔ فروری میں امریکا اور طالبان کے مابین طے پانے والی ڈیل کی شرائط کے تحت طالبان اور کابل حکومت نے ملک میں قیام امن کیلئے ایک لائحہ عمل طے کرنا ہے اور پھر اسے اس پر علمدرآمد کو یقینی بھی بنانا ہوگا۔