حکومتیں شائستگی اور تحمل سے چلائی جاتی ہیں :پیر غلام فرید 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ایم پی اے پیر غلام فرید نے کہا ہے کہ حکومتیں شائستگی اور تحمل سے چلائی جاتی ہیں افسوس کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا سارا دارومدار غیر اخلاقی گفتگو اور الزام تراشی پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اروپ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ  حکومت سیاسی مخالفین پر الزامات لگانے اور ان سے انتقام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور کار کردگی کے نام پر اسکے پاس بتانے کو کچھ نہیں ہے مسلم لیگ ن کے دور میں ہونے والی بے مثال ترقی کا سلسلہ مکمل طور پر رک چکا ہے گوجرانوالہ کو ایک بار پھر پسماندہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ شریف برادران آج بھی عوام کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں عوام کو جب بھی موقع ملا وہ مسلم لیگ ن ہی کو منتخب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن