گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ فلسطین عربوں کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے،مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر عالمی امن کی ضمانت ناممکن ہے،اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے فضا سازگار بنانیوالوں کو غدار قرار دیا جائے،کسی ملک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے حق و باطل کا فرق مٹ نہیں سکتاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان مسلمانوں کے دلوں کی ترجمانی ہے،اسرائیل کے ہاتھ لاکھوں فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،ہر مسلمان فلسطین کی آزادی کا خواہش مند،تاریخ گواہ ہے کہ یہود و نصارٰی نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں مسلمانوں پر کاری ضرب لگائی ہے،اسرائیل کو تسلیم کرنا مسلم ریاستوں کی تباہی کا سبب ہے،فلسطینیوں کی مرضی کے خلاف کوئی اقدام قبول نہیں۔
فلسطین عربوں کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے: اکبر نقشبندی
Dec 06, 2020