اسلام آباد: پاک بحریہ میں شامل کیے گئے جہاز پی این ایس تبوک نے ترکی کی بندرگاہ اکساز کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اکساز بندرگاہ پہنچنے پر ترک بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر اکساز نیول بیس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک بحریہ کے حکام نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق پی این ایس تبوک نے ترک بحریہ کے جہاز کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔