پشاورکے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بروقت آکسیجن کی فراہمی نہ ملنے پر کورونا وائرس کے 5 مریضوں سمیت 6 افراد بحق

Dec 06, 2020 | 16:16

ویب ڈیسک

پشاورکے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بروقت آکسیجن کی فراہمی نہ ملنے پر کورونا وائرس کے 5 مریضوں سمیت 6 افراد بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ بورڈ آف گورنرز نے خیبرٹیچنگ ہسپتال واقعہ پر ایمرجنسی اجلاس طلب کرلیا۔صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ تمام حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ہسپتال ترجمان فرہاد خان کے مطابق آکسیجن نہ ملنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اس میں 5 کورونا وارڈ کے مریض تھے جبکہ ایک میڈیکل آئی سی یو میں تھا۔تفصیلات کے مطابق پشاورکے خیبرٹیچنگ ہسپتال(کے ٹی ایچ )میں بروقت آکسیجن کی فراہمی نہ ملنے پر کورونا مرض میں مبتلا پانچ مریضوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ صوبائی وزیرصحت نے ہسپتال کی بورڈ آف گورنرز کو 48 گھنٹے کے اندر انکوائری رہورٹ جمع کرنے کی ہدات جاری کردی اور کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ پبلک کی جائے گی ۔ قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔ تمام معاملات عوام کے سامنے لائیں گے۔وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اگر انکوائری سے مطمئن نہ ہوئے تو حکومت اپنی آزاد انکوائری کرائے گی۔ اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے

مزیدخبریں