ورلڈ پیس کانفرنس میں نمائندہ پاکستان کی تقریر، بھارتی سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی

Dec 06, 2021


لاہور ( خصوصی نامہ نگار )بنگلہ دیش میں ہونے والی ورلڈ پیس کانفرنس 2021ء میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پیرزادہ محمد امین کی تقریر پر بھارتی سوشل میڈیا نے بدتمیزی کا طوفان بپا کردیا ہے۔ کانفرنس میں سو سے زائد ممالک کے نمائندگان شریک ہیں۔ پیرزادہ محمد امین نے قیام پاکستان میں علما و مشائخ بالخصوص خیبر پختونخوا کے ریفرنڈم میں علما و مشائخ کے کردار بالخصوص اپنے دادا پیر سید امین الحسنات پیر آف مانکی شریف کے تحریک پاکستان میںکردار کی بات کی تھی جس کے بعد بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹس نے طوفان بدتمیزی بپا کرتے ہوئے کانفرنس کے منتظمین کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

مزیدخبریں