لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور کے حلقہ این اے 133میں شاندار نتائج پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ لاہور کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اورکہا کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت، انکی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔
پیپلز پارٹی نے نیا جنم لیا، آصف زرداری پرویز اشرف، کارکنوں کو مبارکباد
Dec 06, 2021