وہاڑی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی۔ پولیس نے کہا ہے ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا افسوسناک فعل ہے، فوری طور پرعینک لگانے کی ہدایت کی ہے۔
وہاڑی: قائداعظم کے مجسمہ سے عینک چوری، فوری لگائی جائے: وزیراعلیٰ
Dec 06, 2021