امید ہے وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ سانحہ میں انصاف کرینگے : جے سوریا 

Dec 06, 2021


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا بھی سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر بول پڑے۔دو روز قبل سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ بہت ہی حیران کن ہے اور میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندان کیساتھ ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ واقعہ میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔

مزیدخبریں