سیالکوٹ سانحہ پرسری لنکن حکومت  پاکستان کے اقدامات کو سراہ رہی ہے:شاہ محمودقریشی


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کے حوالے سے سری لنکا کی حکومت ، پاکستان کے اقدامات کو سراہ رہی ہے اوروہ سمجھتی ہے کہ اس سے ہمارے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، واقعہ تکلیف دہ ہے اور افسوسناک ہے اوراس کا ہم تدارک کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ یہ تکلیف دہ واقعہ ہے ، ہر معاشرے میں کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اس قسم کی حرکتوں سے باز نہیں آتے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں اور یہ واقعہ قوم کی حمایت کا عکاس نہیں۔ چند افراد کا غیر ذمہ دارانہ اور غیرقانونی اورتشدد آمیز حرکت ہے۔اس جنونیت کا مقابلہ کرنے کے لئے صرف قانون سازی اور سخت سزائیں کافی نہیں ہیں بلکہ اس مقصد کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی کی ضرورت ہو گی، معاشرے کے اندر ہم نے شعور بھی پیدا کرنا ہے ، لوگوں کو آگاہ کرنا ہے کہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کریں اور جو لوگ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں معاشرے میں ان کے لئے کسی قسم کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے، حکومت کے ساتھ ، ساتھ معاشرے اور سماج نے بھی اپنا کردار اداکرنا ہے۔ان خیالات کااظہار شاہ محمود قریشی نے سرکاری ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ تکلیف دہ واقعہ ہے، ہر آدمی جس میں ذرہ سی بھی انسانیت ہے اس کو اس واقعہ پر دکھ بھی ہے۔ مقتول سری لنکن شہری کے اہلخانہ کو اطمینان ہونا چاہئے اور میں ان کو تسلی دینا چاہوں گا کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا اوران کی جو بھی توقعات ہیں ہم انہیں مایوس نہیں کریںگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...